16 October 2024

سعودی اتحادی فوج کی پریڈ پر یمنی فوج کا حملہ

صوبے لحج میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ڈیڑھ سو سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۱۱
تاریخ اشاعت: 21:11 - January 10, 2019

سعودی اتحادی فوج کی پریڈ پر یمنی فوج کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے لحج کے علاقے العند میں سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ کے دوران یہ حملہ کیا  جس میں یمن کی مستعفی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف بھی زخمی ہو گیا جبکہ سعودی اتحاد کے کئی فوجی کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگر زخمیوں میں یمن کی مستعفی حکومت کے ڈپٹی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف صالح الزندانی، انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ محمد صالح اور فوجی کمانڈر ثابت جواس بھی شامل ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یہ کارروائی سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں انجام پائی۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملے میں چھے سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں