02 February 2025

ہندوستان میں سو سے زائد شہروں میں آلودگی کے خلاف مہم کا آغاز

حکومت ہندوستان نے اپنے ملک کے سو سے زائد شہروں میں آلودگی کی سطح کم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۱
تاریخ اشاعت: 16:38 - January 11, 2019

ہندوستان میں سو سے زائد شہروں میں آلودگی کے خلاف مہم کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام کے تحت ملک کے ایک سو دو شہروں میں پائی جانے والی آلودگی میں تیس فی صد تک کمی کی جائے گی۔ حکومت ہندوستان کو توقع ہے کہ آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام پر علمدرآمد کے نتیجے میں ان شہروں میں ماحولیات کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔

ہندوستانی میڈیا میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے دوران ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی وجہ سے بارہ لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت نے آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے جس پر اس سے پہلے بعض رکاوٹوں کے باعث عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر سے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے مکینوں کو بدترین ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں