مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کہتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ بھی کر رہا ہے اور اس عمل میں سہولت کار بھی ہے۔
افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے موجودہ کردار سے مطمئن ہیں اور پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت جلد دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات سے متعلق خبر ملے گی۔
پیغام کا اختتام/