مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔
سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے ڈرون طیارے کے حملے میں سعودی کمانڈروں سمیت سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچا۔
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے قاصف ٹو کے نامی جدید ڈرون طیارے سے استفادہ کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فوجی ٹھکانے پر کئے جانے والے حملے میں اسی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا۔
اس سے قبل یمن کی فضائیہ نے کہا تھا کہ یمن کے ڈرون طیارے سعودی عرب میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کی صلایت رکھتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/