اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
کابل میں ہندوستان کے سفارت حانے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۶
تاریخ اشاعت: 21:22 - January 21, 2019

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بیشتر منصوبے بنیادی ضروریات کے بارے میں ہیں جن میں افغانستان میں طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ بلخ، ہرات، کابل، بامیان، بادغیس اور کاپیسا میں عمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ان صوبوں میں تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں