بریگزٹ پر ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3493
تاریخ اشاعت: 22 January 2019 - 16:05 - 11April 2640

بریگزٹ پر ریفرنڈم کا مطالبہ مستردمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کے انتظام پر یورپی یونین سے دوبارہ بات چیت کا اعلان کردیا جبکہ برطانیہ میں قیام کے خواہش مند یورپی شہریوں پر عائد 65 پاؤنڈز فیس ختم کر دی۔

تھریسامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے نو ڈیل بریگزٹ کو خارج از امکان قرار دینے سے بھی انکار کر دیا۔

بریگزٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں متبادل منصوبہ پیش کر دیا اور کہا کہ ڈیل کی مخالفت کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سرحدی انتظام کا معاملہ تھا۔

نئے پلان کے تحت برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہش مند یورپی شہریوں کےلیے 65 پاؤنڈز کی فیس کی شرط ختم کردی ہے، ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر جریمی کاربن نے پلان بی کو پلان اےکی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایسی ڈیل کی حمایت کرے گی جس میں نو ڈیل بریگزٹ کے تباہ کن عمل سے بچنے کی یقین دہانی شامل ہو۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً