ہندوستان کا جگوار جنگی طیارہ گر تباہ

ہندوستان کا ایک جگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 3529
تاریخ اشاعت: 28 January 2019 - 20:40 - 17April 2640

ہندوستان کا جگوار جنگی طیارہ گر تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی فضائیہ کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ پیر کو ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا۔ موصولہ رپورٹ میں طیارے حادثے کی اطلاع کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

ہندوستان کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس جگوار طیارے نے صبح گورکھپور سے باقائدہ مشن پر پرواز بھری تھی۔ خرابی کی وجہ سے طیارہ کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ بچ گیا اور اس نے وقت پر پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی۔

ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی تفتیش کے لئے کورٹ آف انکوائیری کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گورکھپور میں کشی نگر کے نزدیک ہوا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں