02 February 2025

وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کی مذمت میں تہران کے طلبا کا اجتماع

تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے وینزوئیلاکے سفارتخانے کے باہر اجتماع کر کے ونزوئیلا میں بغاوت کرانے کی امریکی کوششوں کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۴۳
تاریخ اشاعت: 18:58 - January 29, 2019

وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کی مذمت میں تہران کے طلبا کا اجتماعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور  شہریوں کی ایک خاصی تعداد نے امریکا مخالف اس اجتماع میں نعرہ تکبیر بلند کر کے امریکا مردہ باد، برطانیہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور وینزوئیلا میں بغاوت کے لئے امریکی کوششوں کی مذمت کی-

اس احتجاجی اجتماع میں شریک لوگوں نے وینزوئیلا کے داخلی معاملات میں امریکا کی کھلم کھلا مداخلت کی مذمت کی-

تہران میں وینزوئیلا کے سفیر خسوس گونزالس بھی اجتماع میں موجود لوگوں کے درمیان آگئے اور انہوں نے وینزوئیلا کی قانونی حکومت کے لئے ایران اور دنیا کے دیگر آزاد و خود مختار ملکوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا-

اس موقع پر انہوں نے وینزئیلا میں امریکا کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں