موبائل فون کمپنی پر چین اور امریکا کے درمیان تنازع

معروف موبائل فون کمپنی ہواوے پر چین اور امریکا کے درمیان تنازع شدت پکڑ گیاہے۔
خبر کا کوڈ: 3547
تاریخ اشاعت: 30 January 2019 - 12:51 - 19April 2640

موبائل فون کمپنی پر چین اور امریکا کے درمیان تنازعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت انصاف کی جانب سے چین کی موبائل کمپنی ہواوے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چینی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے ملکی موبائل کمپنی پر امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ موبائل کمپنی ہواوے نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

چین کی معروف موبائل کمپنی کی صدر کو امریکا کی درخواست پر یکم دسمبر کو کینیڈا میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم 10 ملین کینیڈین ڈالر کی زر ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا تھا لیکن وہ کینیڈا سے باہر نہیں جاسکتیں۔

واضح رہے کہ امریکا ہواوے کمپنی کی سربراہ کی حوالگی کے لیے آئینی مدت 30 جنوری تک درخواست دائر کرسکتا تھا، چین کے مقدمہ دائر کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کے باوجود امریکا نے گزشتہ روز مقدمہ دائر کردیا۔

پیغام کا اختتام/

 

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً