اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر نے ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیو مینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کی امریکی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کی واپسی امریکہ کی شکست اور حق و انصاف کی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۶۵
تاریخ اشاعت: 19:48 - January 31, 2019

مرضیہ ہاشمی کی واپسی امریکہ کی شکست،حق و انصاف کی فتحمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پیمان جبلی نے کل رات العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت پریس ٹی وی کی اینکرمرضیہ ہاشمی کی توہین و تحقیر کرنے کے درپے تھی لیکن مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بعد امریکی حکومت مرضیہ ہاشمی کے حامیوں اور چاہنے والوں کی توہین و تحقیر کا باعث بنی ۔

ڈاکٹر پیمان جبلی نے مرضیہ ہاشمی کی حمایت کو راہ حق و حقیت اور انصاف کی بالا دستی اور اسی طرح عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کے ساتھ امریکیوں کے نامناسب اور غیر انسانی رویے نے ثابت کردیا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی بیان سے متعلق ان کے تمام نعرے بیہودہ اور جھوٹے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر نے مرضیہ ہاشمی کی رہائی کو آزاد صحافت اور ذرائع ابلاغ خاص طور سے پریس ٹی وی اور العالم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس ٹی وی اور العالم، امریکہ میں قید قیدیوں سے بد سلوکی اور غیر اخلاقی اقدامات کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیو مینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13 جنوری 2019 کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں- ایف بی آئی نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد واشنگٹن منتقل کر دیا- ایف بی آئی نے مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کرتے ہی ان کے ہاتھ پیر زنجیروں سے باندھ دیئے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ مسلمان ہیں زبردستی ان کا حجاب اتار لیا اور انہیں حلال کھانا پیش کرنے کے بجائے حرام کھانا دیا-

مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے احتجاج کے بعد امریکہ مرضیہ ہاشمی کو 11 روز تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ مرضیہ ہاشمی جب کل رات امریکہ سے ایران پہنچیں تو ایر پورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: