مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہفتے کی صبح نیکشہر میں رضاکار فورس بسیج کے مرکز پر حملہ کر دیا-
ایران کے جنوب مشرقی شہر نیکشہر کے پراسیکیوٹر محسن گل محمدی نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-
دہشتگرد گروہ جیش الظلم، سلفی اور وہابی سوچ رکھتا ہے اور وہ دہشتگرد، تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔ مذکورہ دہشتگرد گروہ نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں چھبیس اپریل دو ہزار سترہ کو میرجاوہ میں نو سرحدی محافظوں کی شہادت بھی شامل ہے۔
اسی طرح دہشتگرد گروہ جیش الظلم، ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں آٹھ سرحدی محافظوں کو شہید کرنے اور پھر ان کے جسد خاکی کو جلانے میں بھی ملوث رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/