علاقائی امن و استحکام میں ایران کا مثبت کردار: علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3590
تاریخ اشاعت: 05 February 2019 - 14:56 - 25April 2640

علاقائی امن و استحکام میں ایران کا مثبت کردار: علی لاریجانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی، صیھونی سازشوں اور ایرانی قوم کے خلاف جنگ و خونریزی کے باوجود ایران نے اسلامی انقلاب کے 40 سال کو سربلندی اور با وقار طریقے سے طے کیا اور اس وقت ایران علاقے میں اہم اور موثر کردار کا مالک ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران  کی خارجہ پالیسی میں قومی مفادات، سلامتی، آزادی و استقلال، مستضعفین کی حمایت اور اسلامی ممالک سے تعاون ترجیحات میں شامل ہیں۔

علی لاریجانی نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ  گیا اور انہیں ایسا سبق سکھایا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتے۔  

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات کے مطابق ہم امریکہ کی پابندیوں کا قومی وحدت اور استقامت سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً