اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

استکبار کے مقابلے میں اسلامی انقلاب کی کامیابی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ بڑے شیطان امریکہ کی تمام تر دشمنیوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب گذشتہ چالیس برسوں سے اپنی کامیابی کا راستہ طے کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۲
تاریخ اشاعت: 20:36 - February 05, 2019

استکبار کے مقابلے میں اسلامی انقلاب کی کامیابیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کی رات اپنے ایک خطاب میں علاقے کے لئے ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات اور ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی نے علاقے کی صورت حال کو تبدیل کرکے رکھ دیا اورعلاقے میں آزادی کی تحریکوں میں بیداری آئی۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی ہمارے لئے بہت زیادہ اہم ہے  اس لئے کہ اس انقلاب سے پورے علاقے، فلسطین اور تحریک مزاحمت کی سرنوشت ایک دوسرے سے جڑ گئی اور علاقائی تنازعات اور ہماری تہذیب و تمدن میں ربط پیدا ہوا۔

سید حسن نصراللہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکی سازشوں منجملہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں عراق کی صدام حکومت کے لئے اس کی بھرپور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایرانی قوم کی کامیابی کی وجہ ایران کی قیادت اور نظام اسلامی کے لئے اس کی جاری حمایت ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں