اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سعودی عرب اور اس کے اتحادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) امریکی ساختہ ہتھیاروں کو مبینہ طور پرالقاعدہ کو فراہم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۶
تاریخ اشاعت: 16:58 - February 06, 2019

سعودی اتحاد کے ذریعے امریکی ہتھیار القاعدہ کے لئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای مبینہ طور پر امریکی ساختہ ہتھیاروں کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپس اور سلفی ملیشیا کو منتقل کررہا ہے، جس کے کمانڈر ایک مرتبہ یمن میں داعش کی برانچ کے لیے کام کرچکے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فوجی اتحاد کے طور پر 2015ء میں یمن جنگ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے، جس کا مقصد سعودی نواز صدرعبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی بحالی کی کوشش کرنا تھا۔ منصور ہادی کے حمایتیوں اور حوثیوں کے وفاداروں کے درمیان خانہ جنگی کے بعد سعودی اتحاد، عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹس کی روشنی میں یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ امریکی اور سعودی حکام دونوں ہی منافقانہ طرزعمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: