16 October 2024

طیارہ حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی کا اظہار تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۰
تاریخ اشاعت: 23:16 - February 18, 2018

طیارہ حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی کا اظہار تعزیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہیں مسافر طیارے کے حادثے میں اپنے ہم وطنوں کی موت کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی مسافر بردار طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ انہیں طیارہ حادثے میں اپنے ہم وطنوں کی موت پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی اور دیگر اعلی حکام نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ اتوار کی صبح تہران سے یاسوج جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام چھیاسٹھ مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں