ہندوستان کا 40 واں مواصلاتی سیٹیلائٹ لانچ

ہندوستان کے 40 ویں مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ -31 کو بدھ کی صبح فرینچ گویانا کے کورو خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیاگیا۔
خبر کا کوڈ: 3605
تاریخ اشاعت: 06 February 2019 - 21:44 - 26April 2640

ہندوستان کا 40 واں مواصلاتی سیٹیلائٹ لانچمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، رات دو بج کر 31منٹ پر ایرین -5راکٹ نے خلا کے لئے پرواز بھری اور لانچ کے تقریباً 42 منٹ بعد جی سیٹ -31 کو کامیابی کے ساتھ اس کی جیوسٹنٹری مدارمیں نصب کردیا۔

جی سیٹ ہندوستان کی جدید ترین مواصلاتی سیٹیلائٹ ہے جسے ہندوستان کی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)نے بنایا ہے۔

جی سیٹ کا وزن 2535کلوگرام ہے اور یہ کم از کم 15برسوں تک کےیو -بینڈ میں مواصلاتی خدمات فراہم کرےگی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں