پاکستان کی خارجہ پالیسی اب میڈ ان پاکستان: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پرعالمی خاموشی باعث تشویش ہے۔
خبر کا کوڈ: 3610
تاریخ اشاعت: 07 February 2019 - 11:50 - 27April 2640

پاکستان کی خارجہ پالیسی اب میڈ ان پاکستان: شاہ محمود قریشیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برمنگھم میں موجود پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی اب میڈ ان پاکستان ہے اور پاکستان اب اپنی خارجہ پالیسی میں آزاد و خود مختار ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی بھی پاکستان میں قائم کی جا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی خاموشی باعث تشویش ہے عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں