16 October 2024

قبلہ اول خطرے میں: فلسطینی علماء

فلسطینی علما کے ایک وفد نے جو ہندوستان کے شہربنگلورکے دورے پرہے کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصی خطرے میں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۱۱
تاریخ اشاعت: 12:44 - February 07, 2019

قبلہ اول خطرے میں: فلسطینی علماءمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی علما کا وفد ان دنوں بنگلورو کے دورے پرآیا ہوا ہے۔ فلسطین کے معروف عالم دین یوسف علی الیوسف اورفلسطین کی مجلس العلماء کے رکن ڈاکٹر ابراہیم احمد اس وفد میں شامل ہیں۔

اس موقع پر فلسطینی علما نے کہاکہ یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کرواکر اس کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔

فلسطینی نمائندوں نےکہاکہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی میں ان کی عبادت گاہ قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ خواتین، بچوں کو بھی بخشا نہیں جارہاہے۔ اس خطرناک دور میں بھی فلسطینی عوام آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں