اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج پھر ایک خونریز معرکہ آرائی میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۲۷
تاریخ اشاعت: 12:46 - February 12, 2019

کشمیر میں جھڑپ2 فوجی اور ایک عسکریت پسند ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں آج منگل کے روز سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین خونریزتصادم آرائی میں 2فوجی اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی 50 آر آر، ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 2 فوجی اہلکار جن میں ایک کمانڈو بھی شامل ہے اور ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے مقام کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں