لکھنو نجف پرواز شروع

تقریباً 16 سال کے بعد لکھنو سے نجف اشرف کے لئے پرواز شروع کردی گئی۔
خبر کا کوڈ: 3661
تاریخ اشاعت: 15 February 2019 - 13:36 - 05May 2640

لکھنو نجف پرواز شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لکھنئو سے نجف اشرف کے لئے پرواز کا سلسلہ شروع کرنے کی تقریب سے ہندوستان کےمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ اور نجف کے درمیان شروع ہوئی ائیرانڈیا کی اڑان دونوں ممالک کے رشتوں کو مزید استوار کرے گی اور یہ اڑان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی ۔

راجناتھ سنگھ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عقیدت مندوں، پیشہ وروں اور سیاحوں کے لمبے عرصے سے چلا آرہا مطالبہ آج پورا ہوا۔

واضح رہے کی فی الحال یہ پرواز ہفتے میں دو دن دہلی سے ہو کر نجف اشرف پہنچے گی اور لکھنئو میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہونے پر اسے براہ راست لکھنئو سے نجف کے لئے شروع کر دیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً