اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کے چھاپے، متعدد گرفتار

ایران کے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ملوث متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۸۲
تاریخ اشاعت: 10:15 - February 19, 2019

دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کے چھاپے، متعدد گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورس نے زاہدان، خاش اور سراوان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ شرپسند سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے میں ملوث ہیں۔
بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار اور چھے سو کلو گرام دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے اس عمل میں مزید تیزی آئے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل زاہدان ۔ خاش ہائی وے پر ایک فوجی بس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں