ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نااہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ: 3755
تاریخ اشاعت: 13 March 2019 - 13:04 - 03June 2640

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نااہل قرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد وہرا نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً