02 February 2025

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لڑائی

لیبیا کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے اطراف میں جاری لڑائی میں پینتس سے زائد افراد ہلاک اور اسّی سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۷
تاریخ اشاعت: 22:47 - April 08, 2019

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لڑائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قومی وفاق کی حکومت کے وفادار فوجیوں نے طرابلس کی جانب خلیفہ حفتر کی فوج ایل این اے کی پیشقدمی کو رو ک دیا ہے - اس موقع پر طرابلس میں قائم قومی وفاق کی حکومت کے فوجیوں اور خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے -

خلیفہ حفتر نے سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو ایک پیغام میں طرابلس پر حملہ شروع کیا تھا۔ رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ خلیفہ حفتر کی فوج نے پیر کو طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی ہے ۔

یاد رہے کہ خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس ایئر پورٹ پر قبضہ کرلیا تھا لیکن لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے فوجیوں نے ہوائی اڈہ دوباہ اپنے کنٹرول میں لیکر خلیفہ حفتر کی فوج کو دارالحکومت سے پیچھے دھکیل دیا تھا ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں