مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی طرف سے کشمیرمیں عام ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی کشمیر میں آج جمعرات کے روز تمام تعلیمی ادارے،تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ ہڑتال کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 لو سبھا سیٹوں اور چار ریاستوں (اڈیشہ، اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، سکم) کی اسمبلی سیٹیوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔
پیغام کا اختتام/