ہندوستان میں ٹرین حادثہ 28 زخمی

حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3831
تاریخ اشاعت: 20 April 2019 - 11:56 - 11July 2640

ہندوستان میں ٹرین حادثہ 28 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی پوروا ایکسپریس (اپ-12303 ) جمعہ کی دیرشب حادثے کا شکارہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سےاترگئے جبکہ تین ڈبے پلٹ کربری طرح سے حادثہ کا شکارہوگئے۔ حادثے میں 28 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوعلاج کےلئے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے کے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً