16 October 2024

صوبہ حماہ میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

شام کے صوبے حماہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۶۱
تاریخ اشاعت: 16:19 - April 27, 2019

صوبہ حماہ میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کا صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حماہ کے اطراف میں سہل الغاب علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں