مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات پر صیہونی فوجیوں کے رات کے وقت حملوں اور فلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کی سرنگوں اور فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو تباہ کرنے کے لئے رفح کے علاقے النہضہ پر ہوائی حملہ کیا جس سے فلسطینیوں کو خاصا نقصان پہنچا-
اتوار اور پیر کی درمیانی رات صیہونی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غزہ سے سدیروت صہیونی بستی پر ایک میزائل فائر کیا گیا۔ البتہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-
گذشتہ برس چھے دسمبر سے جب امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کیا تھا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہو گئے ہیں-
پیغام کا اختتام/