اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی فوج کا ہوائی حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے جنوبی شہر رفح پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۹
تاریخ اشاعت: 10:42 - February 21, 2018

غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی فوج کا ہوائی حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات پر صیہونی فوجیوں کے رات کے وقت حملوں اور فلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کی سرنگوں اور فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو تباہ کرنے کے لئے رفح کے علاقے النہضہ پر ہوائی حملہ کیا جس سے فلسطینیوں کو خاصا نقصان پہنچا-

اتوار اور پیر کی درمیانی رات صیہونی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غزہ سے سدیروت صہیونی بستی پر ایک میزائل فائر کیا گیا۔ البتہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-

گذشتہ برس چھے دسمبر سے جب امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کیا تھا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہو گئے ہیں-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں