کابل حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

کابل کے شہر نو ایریا میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3901
تاریخ اشاعت: 08 May 2019 - 15:55 - 30July 2640

کابل حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح شہر نو ایریا میں ہونے والے دھماکے کا ہدف کاونٹر پارٹ نامی این جو او کا دفتر تھا۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ معیار نے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے نو افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بعض خبروں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چودہ بھی بتائی گئی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً