لاہور: خودکش حملہ آور کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے حاصل

سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصویر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور ایلیٹ فورس کی گاڑی کے پاس پہنچا، مشتبہ حملہ آور کی تصویر پر وقت 8 بجکر 54 منٹ لکھا نظر آ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3902
تاریخ اشاعت: 08 May 2019 - 16:15 - 30July 2640

لاہور: خودکش حملہ آور کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے حاصلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لاہور میں داتا دربار کے نزدیک مشتبہ حملہ آور کی پولیس کی گاڑی کے قریب آنے کی تصویر منظر عام پر آگئی جو دھماکے سے چند سیکنڈ قبل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش ہے، جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً