اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲۵
تاریخ اشاعت: 8:07 - June 19, 2019

کشمیر میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی  نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے دستے 44 راشٹریہ رائفل کی وین آری ہال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

آئی ای ڈی بلاسٹ میں بھارتی فوج کے 21 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سری نگر میں بھارتی فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو سپاہیوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امر جیت کمار اور بادل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے، بھارتی فوج نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں