فیصل آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2 افراد زخمی

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث مکان میں دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 3929
تاریخ اشاعت: 23 June 2019 - 12:41 - 14September 2640

فیصل آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2 افراد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث مکان میں دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق گلستان کالونی میں واقع مکان میں دھماکے سے عمارت منہدم ہوکر ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ ملحقہ مکان کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ جلانے کے بعد ہوا، آگ کی لپیٹ میں آکر 70 سالہ خاتون اور 24 سالہ لڑکا زخمی ہوگیاجنہیں طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً