مقبوضہ فلسطین میں کہیں بھی اسرائیلی مراکز کو نشانہ بناسکتے ہیں، انصاراللہ

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی غاصب فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3944
تاریخ اشاعت: 11 November 2019 - 13:28 - 31January 2641

مقبوضہ فلسطین میں کہیں بھی اسرائیلی مراکز کو نشانہ بناسکتے ہیں، انصاراللہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ہم مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی مراکز کو نشانہ بنائیں گے۔

اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما «محمد البخیتی» نے المیادین ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ یمن اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

البختی کا کہنا ہےتھا جب ہم سعودی عرب کو نشانہ بناسکتےہیں تو اسرائیل کو نشانہ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔

انہوں نے سعودی حکام سے کہا یمن پر حملہ سعودی عرب کے فائدے میں نہیں بلکہ یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل اور امریکا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے کی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انصاراللہ کے سربراہ «عبدالملک الحوثی» نے صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف کسی بھی کارروائی کا پریشان کن جواب دیا جائے گا۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں اسرائیل کے سفارتخانے بند / سفارتی سرگرمیاں ٹھپ

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں