بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک

بھارتی اور پاکستانی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں ، کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 4005
تاریخ اشاعت: 17 December 2020 - 00:07 - 08March 2642

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی اور پاکستانی  فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں ، لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر پر بھارتی فوج کی  فائرنگ اور گولہ باری سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج نے بھی  بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شامل ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً