مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے طالبان دہشت گرد تنظیم کے وفد نے ملاقات کی طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادرکررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان رہنما افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔