کابل میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ: 4021
تاریخ اشاعت: 20 December 2020 - 17:52 - 11March 2642

کابل میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں رکن اسمبلی حاجی خان محمد کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 10 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً