یمنی فورسز کے دفاعی سسٹم نے سعودی عرب کے حملہ آور ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحادکے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4024
تاریخ اشاعت: 21 December 2020 - 20:07 - 12March 2642

یمنی فورسز کے دفاعی سسٹم نے سعودی عرب کے حملہ آور ڈرون کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحادکے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد کے چین کے ساختہ سی ایچ 4 نامی ڈرون کو یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں تباہ کردیا ہے۔ المسیرہ کے مطابق اس ڈرون کے پر18 مٹرلمبے ہیں اور یہ ڈرون 5 ہزار سے 7 ہزار مٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو یمن میں شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں دس ممالک نے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جن میں امریکہ، اسرائیل،سوڈان، امارات اور بحرین شامل ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً