اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۲۷
تاریخ اشاعت: 20:45 - December 21, 2020

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں آج 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ان پروازوں میں پی کے 9739، اور 9760، ملتان جدہ لاہورمنسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کا اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں