اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۲۸
تاریخ اشاعت: 22:00 - December 21, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔ اطلاعات مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں تعینات بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر سریندر سنگھ نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

ادھر پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو سریندر سنگھ کے آبائی علاقے بھیج دیا۔

واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس ہلکار ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں