مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نےایل اوسی پراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی۔ اس موقعہ پر پاکستانی فوج کے سربراہ کو ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوعالمی قوانین کےبرخلاف یواین گاڑی کونشانہ بنانےپربھی آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلےکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کےتحفظ کیلئےاقدامات بروئےکارلائےگی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائےگی۔ بھارتی اقدامات علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔