عمان کا اپنی فضائی، بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ

خلیجی ملک عمان نے اپنی فضائی، بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4031
تاریخ اشاعت: 23 December 2020 - 01:54 - 14March 2642

عمان کا اپنی فضائی، بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیجی ملک عمان نے اپنی فضائی، بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم کی جانے والی اعلیٰ کمیٹی کی سفارش پر ملک کی تمام سرحدیں منگل کی دوپہر ایک بجے سے ایک ہفتہ کے لیے بند کر دی جائیں گی۔ حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل پھیلنے کے بعد سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق فیصلے سے کارگو کو استثنیٰ ہوگا۔ مختلف قسم کا سامان لانے لے جانے کے لیے کارگو پروازوں کو اجازت ہوگی جبکہ تجارتی سامان کے لیے بحری اور بری راستے کھلے رہیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً