اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی فوج کی گاڑی کےحادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئي جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۳۲
تاریخ اشاعت: 2:46 - December 23, 2020

بھارتی فوج کی گاڑی کےحادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئي جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت اور چین کی سرحد کے قریب نٹھولا کے علاقے میں بھارتی فوج کی جیپ ایک موڑ پر برف باری کی وجہ سے پھسلن کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہل کاروں سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا جس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کلکتہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی عمر 13 سال ہے، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں