فرانس میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک

فرانس میں گھریلو تنازعے کے دوران ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 4036
تاریخ اشاعت: 23 December 2020 - 23:44 - 14March 2642

فرانس میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گھریلو تنازعے کے دوران ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق فرانس میں پولیس آدھی رات کوگھریلو تنازعے سے متعلق اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچتے ہی ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی اوراسی دوران ایک 48 سالہ شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے گھرمیں آگ بھی لگادی۔

اسی دوران پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچی توملزم نے مزید فائرنگ کی جس سے مزید 2 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ پولیس نے متعلقہ شخص کوگرفتارکرلیا ہے جب کہ گھرکی چھت سے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسران کی عمریں 21، 37 اور45 سال تھی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً