اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر دھماکے سے 3 افراد زخمی

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۸
تاریخ اشاعت: 2:17 - December 27, 2020

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر دھماکے سے 3 افراد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی میل تک اس کی آواز سنی گئی ۔دھماکے کے فوری بعد فائر بریگیڈ،امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کردیا گیا ۔دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے جبکہ تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں