اپ ڈیٹ: 11 April 2021 - 17:41
عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کی خدمات کے قدر داں ہیں انھوں نے عراق کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں اہم اور اساسی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۵۶
تاریخ اشاعت: 18:50 - December 28, 2020

عراق کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں شہید میجر جنرل سلیمانی نے اہم کردار ادا کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی  بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کی خدمات کے قدر داں ہیں انھوں نے عراق کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں اہم اور اساسی کردار ادا کیا۔

اطلاعات کے مطابق عراقی بدرتنظیم کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کو داعش دہشت گرد وں سے آزاد کرانے میں عظيم الشان قربانی پیش کی اور خود کو بھی اس سلسلے میںق ربان کردیا۔

ہادی العامری نے صوبہ صلاح الدین میں ایک تقریب کے دوران کہاکہ شہید سلیمانی نے عراق کو آزاد کرانے کے سلسلے میں بہت زحمتیں اٹھائیں اور حقیقت میں وہ ہمارے ملک کے بارے میں ہم سے زیادہ فکر مند تھے۔

بدر تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ہمیں  شہادت سے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے  لیکن ہم اپنی شہادت کے ذریعہ دشمن کو شکست دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی کی قربانیوں کو عراقی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں