کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 4073
تاریخ اشاعت: 01 January 2021 - 02:09 - 21March 2642

کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کےمطابق کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً