16 October 2024

پاکستانی وزیر اعظم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۷۹
تاریخ اشاعت: 2:11 - January 03, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی محصولات وقار مسعود خان ، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں