مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی محصولات وقار مسعود خان ، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔