اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال پر چھا ئے سیاہ باد چھٹ گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے فاونڈرٹرسٹیز اور قوم کے نامور علماء نے اسپتال کو درپیش مشکلات کو حل کرنے اور اسے ترقی کی شاھراہ پر گامزن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۴
تاریخ اشاعت: 1:18 - January 04, 2021

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال پر چھا ئے سیاہ باد چھٹ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے فاونڈرٹرسٹیز اور قوم کے نامورعلماء نے اسپتال کو درپیش مشکلات کو حل کرنے اور اسے ترقی کی شاھراہ پر گامزن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مورخہ 2جنوری 2021کو قوم کے نامور علمائے کرام جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید حسن الموسی الصفوی،جناب عابد حسین انصاری صاحب،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مسرور عباس انصاری صاحب،حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی صاحب اور امام حسین (ع) فاونڈیشن کشمیر کے ٹرسٹیز جناب حاجی محمد اسماعیل صاحب،جانب الحاج مرزا ناصر علی صاحب،جناب محمد یوسف الحسینی صاحب اور جناب الحاج شبیر حسین رضوی صاحب کی ایک خصوصی میٹنگ ہوٹل شاہ عباسؑ بلیوارڈ سرینگر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں قومی اثاثہ امام حسین (ع) اسپتال کوموجودہ بحران سے نکالنے پر غور و خوض کیا گيا، میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ امام حسین (ع) اسپتال کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ علمائے کرام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امام حسین (ع) اسپتال اور امام حسین ؑ پیرا میڈیکل ٹریننگ کالج کو ماڈرن لائنز پر لوگوں کی ضروریات کے مطابق لیس کرنے اور چلانے میں ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں