16 October 2024

صدر ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی کانگرس پر حملہ/ 4 افراد ہلاک

امریکی پارلیمنٹ پر صدر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۰۳
تاریخ اشاعت: 0:12 - January 08, 2021

صدر ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی کانگرس پر حملہ/ 4 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پارلیمنٹ پر صدر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس کی فائرنگ  کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑ دیں اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پر چڑھ گیا اور ٹرمپ کی جیت کا دعویٰ کیا۔

واقعہ کے دوران سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا، پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 52 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے دستے بلائے گئے ہیں، دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں ایمرجنسی میں 15 روز کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے احتجاجی صورتحال پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہرین نے ووٹ کا تقدس پامال کیا، دارالحکومت میں پرتشدد مظاہرہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے، آج کے واقعے سے دکھ ہوا، امریکی جمہوریت کونقصان پہنچا ہے، انتہا پسندوں کی ایک چھوٹی سی جماعت لاقانونیت پھیلا رہے ہیں، کیپٹل ہل کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کاعکاس نہیں، پرامن رہیں اور قانون کا احترام کریں ، اس نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے ذمہ دار صدر ٹرمپ ہیں ۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم کبھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ بعض علاقوں میں ٹرمپ کے حامیوں کی سڑکوں پرمسلح گشت جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں